ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جسٹس جوسف کی ترقی پرازسرنو غور کیاجائے:سینئر جج چملیشور نے چیف جسٹس کو لکھا خط

جسٹس جوسف کی ترقی پرازسرنو غور کیاجائے:سینئر جج چملیشور نے چیف جسٹس کو لکھا خط

Fri, 11 May 2018 12:47:14    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج جسٹس جے چملیشور نے جمعرات کو سی جے آئی کو خط لکھ کر کولجیم کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے۔ اتراکھنڈ کے موجودہ چیف جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر پرترقی دیئے جانے کے لئے ان کا نام مرکز کو فوری طور پر بھیجنے کے لئے انہوں نے میٹنگ بلانے کی گزارش کی ہے۔

حکومت نے 26 اپریل کو جسٹس کے ایم جوسف کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی کولجیم کی سفارش ازسر نو غور کئے جانے کے لئے لوٹا دی تھی۔ حکومت نے تب کہا تھا کہ تجویز سپریم کورٹ کے معیار کے مطابق نہیں ہے اور سپریم کورٹ میں کیرلا کی مناسب نمائندگی ہے، جہاں سے وہ آتے ہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پرترقی کے لئے ان کی سینئرٹی پر بھی سوال اٹھائے۔

سپریم کورٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ بدھ دیر شام سی جے آئی کو بھیجے اپنے خط میں جسٹس چملیشور نے کہا کہ وہ ایک بار پھر جسٹس جوسف کو سپریم کورٹ میں ترقی دیئے جانے کے اپنے فیصلے پر زور دے رہے ہیں کیونکہ ان حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، جب 10 جنوری کو کولجیم نے حکومت کے پاس ان کے نام کی پیشکش کی تھی۔


Share: